کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور پی پی ایل کے مابین معاہدہ پر گفت و شنید جاری ہے، ابتک صوبائی حکومت اور پی پی ایل انتظامیہ کے مابین کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پی پی ایل انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں صوبے اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھا جائے عالمی اور ملکی معیار کے مطابق پی پی ایل سائٹ علاقوں کی سماجی ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کی پابند ہے۔ترجمان نے کہا کہ پی پی ایل کے سربراہ سے ملاقات میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی حکومت کا واضح موقف رکھا۔ترجمان نے کہا کہ لیز معاہدہ میں توسیع عوامی خواہشات سے مشروط، عوامی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔
صوبائی حکومت اور پی پی ایل کے مابین معاہدہ پر گفت و شنید جاری ہے،شاہد رند

ٹیگز:
شاہد رند
