کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے میں بم دھماکہ دو بچے جا ں بحق ایک زخمی ہوگیا۔لیویز کے مطابق تربت کے علاقے کیچ میں ہوشاپ کے مقا م پر ہونے والے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق ایک زخمی ہو گیا دھماکہ اس وقت ہوا جب بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچا نک کوئی چیز زور دار دھماکہ سے پھٹ گئی واقعہ کے بعد جب دیکھا گیا تو تین بچے دھماکہ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تھے ان کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہے واقعہ کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہو شا پ دھماکے کی نو عیت اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
تربت، بم دھماکہ 2 بچے جا ں بحق ایک زخمی

ٹیگز:
تربت
