کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ سریاب روڈ موسی کالونی کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ شدت پسند اور انتہا پسند عناصر امن کیلئے مسلسل خطرہ ہیں دہشت گردی کا یہ واقعہ بوکھلائے ہوئے دشمن کی کارروائی ہے ایسے واقعات عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان ہے دشمن کے مذموم عزائم اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے
صوبائی وزیرداخلہ نےسریاب روڈ بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

ٹیگز:
صوبائی وزیرداخلہ
