کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ میں نے اب تک استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی دینے جارہا ہوں،ہر طرف فیک نیوز کی بھر مار ہے، یہ بات انہوں نے پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سید احسان شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی،سید احسان شاہ نے جمعہ کو وزیر اعلی ہاؤس میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی گئی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیک نیوز کی بھر مار ہے استعفی نہ دیا ہے اور نہ ہی دینے جا رہا ہوں چینلز کو کسی بھی معاملے اور بیانات سے متعلق پہلے تصدیق کر لینا چاہیے۔
میں نے اب تک استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی دینے جارہا ہوں،وزیراعلیٰ جام کمال خان

ٹیگز:
جام کمال خان
