کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ نصیر آباد ڈویژن میں ملیریا، جلد اور سانس کے امراض کے پھیلاؤ میں تیزی مختلف بیماریوں کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ نصیر آباد ڈویژن کے اضلاع نصیر آباد، جھل مگسی، صحبت پور،ڈیرہ مراد جمالی اور ضلع لسبیلہ سے مختلف امراض کے مجموعی طور پر 5574کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سانس لینے کی بیماریوں کے 1660، جلد کے امراض کے 1467، ملیریا کے 1075، اسہال کے 875، آنکھوں کے انفکیشن کے 306، ہیضہ کے 191کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبے میں بچوں میں امراض کے پھیلاؤ کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24گھنٹوں میں بچوں میں اسہال کے 408، ہیضہ کے 144، سانس لینے کی تکالیف کے 615، جلد کے 549، آنکھوں کے انفکیشن کے 108کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 21ستمبر سے اب تک 38ہزار 476کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز 23 میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات مہیا کی گئیں
بلوچستان امراض کے پھیلاؤ میں تیزی مختلف بیماریوں کے ساڑھے 5 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ

ٹیگز:
امراض
