لورالائی (گرین گوادر نیوز) جے یو آئی کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ پارٹی کے اہم ترین مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مولانا امیر زمان کے اچانک وفات سے جے یو آئی یتیم ہوگئی ہے پورے ملک و صوبے کے جماعتی کارکن اور دیگر عوام انکے وفات سے صدمے اور سوگ میں ہیں انکی اسلام پارٹی اور عوام کیلئے گران قدر خدمات کو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائیگا انہوں نے سخت ترین اور مشکل وقت میں پارٹی کیلئے جو کام کیا اسکو بھلانا مشکل ہوگا انہوں نے کہا کہ مولانا امیر زمان نے بحیثیت سینئر صوبائی وزیر اور وفاقی وزیر اپنے صوبے کے عوام کی بلا امتیاز خدمت کی جسکو مدتوں یار رکھیں گے ملک میں جمہوریت ائین قانون ور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے انہوں نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا اور ملک میں آمریت کے خلاف انہوں نے طویل جدوجہد کی وہ ایک عوام دوست کھرے نڈر اور ایک مخلص رہنما تھے انکے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں موت پر ہمارا ایمان ہے ہم سب نے ایک دن اس دنیا کو چھوڑ کر جانا ہے لیکن مولانا امیر زمان جیسے قومی مذہبی اور سیاسی رہنماء کی بے وقت موت سے جے یو ائی اور صوبہ ایک مخلص رہنماء سے محروم ہو چکی ہے انکا خلاء کھبی بھی پر نہیں ہو سکے گا انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اللہ پاک مولانا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب اور پسمان گان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
مولانا امیر زمان کے اچانک وفات سے جے یو آئی یتیم ہوگئی ہے، مولانا عبد الواسع

ٹیگز:
مولانا عبد الواسع
