کوئٹہ(گرین گوادرنیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور دہشتگردی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے یہاں جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب نیشنل ایکشن پلان کو سردخانے میں رکھنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار اور زخمی ہونے والوں کے کے لئے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا
پاکستان اب نیشنل ایکشن پلان کو سردخانے میں رکھنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا،بلاول بھٹو زرداری

ٹیگز:
بلاول بھٹو
