بولان(گرین گوادر نیوز)ضلع کچھی کی سب تحصیل بالاناڑی میں دو قبائل کے درمیان خونی تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ایک قبائل کے دو سگے بھائی گولیاں لگنے سے موقع جاں بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جمعہ کو ضلع کچھی کی سب تحصیل بالاناڑی کے علاقے گاڈی مہراللہ میں دو قبائل کے مابین خونی تصادم فائرنگ کے نتیجے میں ایک قبائل کے دو بھائی عبدالرحیم ولد نبی بخش گرانی اورعبدالکریم ولد نبی بخش گرانی جاں بحق جبکہ ٹکری مہراللہ خان گرانی،بنی بخش گرانی،نصیب اللہ گرانی،محمد افضل گرانی،وحید احمد گرانی اورحفیظ اللہ زخمی ہو گئے لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپرطبی امداد کے لئے سول ہسپتال سبی منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا مزید کاروائی لیویز کررہی ہے۔
بالاناڑی میں دو قبائل کے درمیان خونی تصادم فائرنگ سے دو افراد جاں بحق چھ افراد شدید زخمی

ٹیگز:
بالاناڑی
