لورالائی (گرین گوادر نیوز) پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جوگیزئی نے گوادر میں خود کش حملے میں تین معصوم بچوں کی شہادت سمیت چینی اہلکاروں اور دیگر پاکستانیوں کے زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی یہ با ت انہوں ے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پی پی ملک اور صوبے میں ہر طرع کی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتی ہے دہشتگردی کرنے والوں کا کوئی دین و مذہب سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ انسانیت کے دائرے سے بھی باہر ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر سینٹرل ایشیاء کا گیٹ وے بننے جارہا ہے بھارت اسرائیل سمیت ہمارے ملک اور اسلام کے مشترکہ دشمن اسکی ترقی کو روکھنا چاہتے ہیں جسکی ہم کسی صوت اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان قیام اور شہریوں کے تحفظ کرنے میں بری طرع ناکام ہو چکی ہے چین پاکستان کا اہم ترین ہمسائیہ ملک ہے وہ ہمارے ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے لیکن پیسوں سے خریدے گئے کرائے کے قاتل داسو ڈیم اور گوادر میں چائینا اور ہمارے لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں ہمیں چوکنا رہنا ہوگا ہمارا دشمن ہمیں تباہ و برباد کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں ہمیں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرکے انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا اور اپنے افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر ان اسلام اور ملک دشمنوں کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے چائنیز کمپنیوں میں کام کرنے والے عملے کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا تو خدشہ ہے کہ وہ اپنا کام ہی بند نہ کردیں جس سے ہمارا نقصان ہوگا اور ہمارے دشمن کی حوصلہ افزائی ہوگی لہذا ہمیں اپنے شہریوں سمیت چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر خاص توجہ دیکر انکی حفاظت کو ہقہنی بنایا جایا انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ملک میں مہنگائی کرپشن لاقانونیت بد امنی عدم تحفظ بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے پی پی پی اس صورتحال میں خاموش رپنے کے بجائے اپنا قومی جمہوری اور سیاسی کردار ادا کرینگے ہم ووٹ کے زریعے تبدیلی لائینگے ہم ملک میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ہراسگی کے واقعات میں اضافے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واقعات میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کا مظالبہ کرتے ہیں ملک میں جلد الیکشن ہونے والے ہیں ہم نے اپنی تیاری کو آخری شکل دیدی ہے عوام ہمارے ساتھ ہیں پی پی پی میں پی ٹی ائی سمیت دیگر جماعتوں کے اہم لیڈر اور دیگر افراد شمولیت کیلئے بے تاب ہیں آئندہ حکومت پی پی بنائی گی کارکن ہی ہمارا اصل سرمایہ ہیں انکو حکومت میں آکر عزت دینگے۔
حکومت ملک میں اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، سر بلند جوگیزئی

ٹیگز:
سر بلند جوگیزئی
