کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہ میں ایک مریض فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل ہوگیا، اس سے قبل بھی کانگو وائرس سے متاثرہ ایک مریض پہلے سے زیرِعلاج ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فاطمہ جناح ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کے مشتبہ مریض کو دالبندین سے لایاگیا وائرس کی تصدیق کیلئے مریض کے خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں،اس کے علاوہ مسلم باغ سے لائی گئی کانگو وائرس سے متاثرہ ایک خاتون مریضہ بھی فاطمہ جناح ہسپتال میں زیرِعلاج ہے کانگو وائرس سے متاثرہ مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اْنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کوئٹہ،کانگو کے شبہ میں مریض فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل

ٹیگز:
کوئٹہ
