کوئٹہ(ڈیلی گرین گواد ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر حاجی میر داؤد شاہوانی نے واضح کیا ہے کہ ہزار گنجی نیشنل پارک اور اطراف کی تمام اراضی ہمارے آباؤ اجداد کی ملکیت ہیں۔لہٰذا کسی کو اپنی ایک انچ زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹس لیں۔بصورت دیگر ہم اپنے حق کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم امن پسند لوگ ہیں۔مگر کسی کو اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر کسی نے ھماری زمینوں پر قبضہ کرنے کی غلطی کی تو اس کا بھر پور طریقے سے جواب دیں گے۔کوئی بلڈوزر وغیرہ ہماری زمینوں پر نظر آئی۔تو مالکان اپنے نقصان وغیرہ کا خود زمہ دار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بھرپور طاقت رکھنے کے باوجود ہم نے آج تک کسی کی زمین کے پتھر پر بھی قبضہ نہیں کیا۔کیونکہ یہ عمل اللہ تعالیٰ کے حضور سخت گناہ ہے۔حاجی میر داؤد شاھوانی نے ارباب اختیار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی کریں ایسا نہ ہوکہ علاقے میں خانہ جنگی کی صورتحال پیش ہو۔
خاندانی زمینوں پر قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے،میر داؤد شاہوانی

ٹیگز:
داؤد شاہوانی
