کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے ڈویژن کے آرگنائزر و چیف آف بنگلزئی سردار نوراحمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں کے مواقعوں کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،نوجوان ہمارا مستقبل ہیں جن کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لاکرملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔یہ بات انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے مستونگ پائلٹ اسکول کے اساتذہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اساتذہ کے وفد نے سردار نوراحمد بنگلزئی کو اسکول کے بعض مسائل سے آگاہ کیاجنہیں سردارنورمحمد بنگلزئی نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بی اے پی کے ڈویژنل آرگنائز رسردارنورمحمد بنگلزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی کے باعث نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جارہے ہیں جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع میسر آئیں گے مستونگ پائلٹ اسکول میں ہاکی گراونڈ کی تعمیر کیلئے وہ وزیراعلیٰ سے بات کریں گے اورانکی کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت نے دونوں شعبوں کی بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں۔
حکومت نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں کے مواقعوں کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، سردار نوراحمد

ٹیگز:
سردار نوراحمد
