لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)لسبیلہ گوادر سے منتخب ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کی کوششوں سے گوادر میں نادر ہ کا نیا ریجن کھولنے کا فیصلہ انھوں نے گزشتہ روز نادرہ ہیڈ کواٹر اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انھوں نے ڈائریکٹر جنرل آپریشن نادرہ سے ملاقات کی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کو بتایا گیا کہ انکی کوششوں سے نادرہ ایک نیا ریجن گوادر جو کہ ساؤتھ کے اضلاع کو خدمات فراہم کرے گا کھولا جارہا ہے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہاکہ گوادر تربت آواران اور لسبیلہ کے لوگوں کو نادرہ کے حوالے سے کسی بھی کا م کیلئے کوئٹہ جانا پڑتا تھا اب گوادر میں نادرہ کے نئے ریجن کے قیام سے لوگوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی ہو گی رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کو بتایا گیا کہ نادرہ کے نئے ریجن کے قیام سے گوادر نادرہ میں روزگار کے مواقع بھی مقامی لوگوں کو میسر آئیں گے اسلم بھوتانی نے نادرہ حکام کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ میرے حلقے اور ملحقہ اضلاع میں گوادر ریجن کے ذریعے سہولتیں پہنچائیں گے۔
گوادر میں نادرا کے نئے ریجن کے قیام سے لوگوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی ہو گی،اسلم بھوتانی

ٹیگز:
اسلم بھوتانی
