گڈانی : تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز بیچنے اور خریدنے والے دونوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاز کی خرید و فروخت میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ سلج میں مرکری کا لیول خطرناک حد سے بھی زیادہ ہے، سلج میں مرکری لیول پی سی ایس آئی آر کی رپورٹ سے واضح ہوا۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ سلج میں موجود مرکری کے لیول کے بارے میں بھی رپورٹ مل گئی ہے، مرکری ملا سلج پاکستان میں داخل نہیں ہوسکتا۔جہاز میں 1500ٹن نہیں، صرف 50ٹن کے قریب سلج موجود ہے، انٹر پول نے جہاز میں 1500ٹن سلج ہونے کا بتایا تھا
حب گڈانی پر لنگر انداز ہونے والے جہاز کی تحقیقات مکمل، جہاز کے مالک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

