کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بلند وبانگ دعوے کر کے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری،غربت کی چکی میں پسنے کے لئے چھوڑ دیا ہے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 400فیصد تک اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے، بلوچستان بھر میں لوڈشیدنگ سے زراعت، کاروبار اور معمولات زندگی تباہ ہیں حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ملک میں ادویات پر ایک بار پھر سے ٹیکس لیا دیا گیا ہے جس سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا پی ٹی آئی کی ایماندار حکومت نے اب تک جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 400فیصد اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت،مہنگائی،بے روزگاری سے عوام پریشان ہیں نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لئے گھوم رہے ہیں جبکہ 1کروڑ نوکریاں دینے کے دعویدار حکمران لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام ک قوت خرید ختم کر کے رکھ دی ہے اشیاء خردونوش سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہونے سے لوگ بھوک اور افلاس کا شکار ہیں لیکن حکومت ملک بھر میں لنگر خانے کھول رہی ہے تاکہ لوگوں کی بچی کچی عزت نفس کو بھی ختم کردیا جائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے زراعت تباہی کے دہانے پر ہے، کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں مگر حکومت کو کوئی پراہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کا خاتمہ قریب ہے عنقریب پیپلز پارٹی عوام کے مینڈیٹ سے منتخب ہوکر حکومت بنائے گی اور عوامی مسائل کو انکی دیلیز پر حل کریگی
ملک میں غربت،مہنگائی،بے روزگاری سے عوام پریشان ہیں، سردار سربلند خان

ٹیگز:
سردار سربلند خان
