پشاور(ڈیلی گرین گوادر) سی ٹی ڈی پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے سیکیورٹی افسر کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اسپیشل برانچ کا انسپیکٹر وکیل خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف سیکیورٹی آفیسر تھا، واقعہ ہریان کوٹ ملاکنڈ میں پیش آیا تھا۔وکیل خان کے دو بیٹے زخمی اور رشتہ دار نصیب خان جاں بحق ہوئے تھے، واقعہ مذہبی اور مسلکی منافرت کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ لیاقت خان اور مجیب اللہ کو ہریان کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے آلہ قتل اور واقعے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
پشاور، وزیراعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی افسر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ٹیگز:
وزیراعلیٰ کے پی کے
