کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک لاکھ مستحق افراد کو رمضان راشن پیکج کی سپلائی کا کام مکمل ہو گیا پی ڈی ایم اے نے صوبے کے 36 اضلاع میں ڈھائی ڈھائی ہزار راشن پیکٹس پہنچا دئے، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کی نگرانی میں راشن کی تقسیم کاکام جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے بتایا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم اے کو ایک لاکھ مستحق افراد کو رمضان راشن پیکج کی فراہمی کی ہدایت کی گئی تھی، ایک ارب 87کروڑ روپے کی لاگت سے مستحق افراد کیلئے راشن کے ایک لاکھ پیکٹس تیار کئے گئے۔پی ڈی ایم اے نے ڈھائی ڈھائی ہزار پیکٹس پانچ فیزز میں صوبے کے 36 اضلاع میں پہنچا دئیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کی نگرانی میں راشن کی تقسیم کاکام جاری ہے کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور اراکین اسمبلی کی جانب سے زیادہ راشن پیکٹس کی ڈیمانڈ کی وجہ سے راشن پیکٹس کی سپلائی نہیں ہوسکی ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک لاکھ مستحق افراد کو رمضان راشن پیکج کی سپلائی مکمل

ٹیگز:
بلوچستان
