خضدار (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا ہے کہ خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، 16 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا ہے لڑکی کی بازیابی کے لیے مختلف دشوار گزار علاقوں میں 20 سے 25 چھاپے مارے گئے ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا یاسر اقبال دشتی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی کو دو روز بعد بازیاب کرالیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، جمعرات کی شب خضدار کے علاقے شہزاد سٹی سے ایک لڑکی کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ، لیویز، پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں مغویہ کو تحصیل زہری سے بازیاب کرالیا گیا لڑکی کی بازیابی کے لیے مختلف دشوار گزار علاقوں میں 20 سے 25 چھاپے مارے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق، مغویہ محفوظ ہے اور جلد اہل خانہ کے حوالے کر دی جائے گی۔ انہوں نے اس کامیاب آپریشن میں شریک تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔علاقہ مکینوں اور مغویہ کے اہل خانہ نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر خضدار

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر خضدار
