کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیر اعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی چیف اف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی مستونگ میں سخت سردی میں گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی سے ٹیلیفونک رابطہ۔مستونگ میں گیس پریشر کی شدید کمی پر اظہار برہمی ،چیف اف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے آج جنرل مینجر سوئی سدرن گیس کمپنی کو ٹیلیفون کرکے مستونگ میں گیس پریشر کی شدید کمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے ایسی شدید سردی میں گیس حکام کو چاہئے تھا کہ گیس پریشر میں اضافہ کیا جاتا لیکن گیس کمپنی نے عوام کے مشکلات اور مصائب میں اضافہ کیا ہے پورا علاقہ اس روش پر سراپا احتجاج ہے ۔نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ عوام کو گیس کی سپلائی میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو اس مصیبت سے نجات حاصل ہو۔انھوں نےکہاکہ مستونگ کے عوام کو سوئی گیس کے حوالےسے درپیش مسائل مشکلات ناقابل قبول ہے فوری ازالہ کیاجائے۔
مستونگ کے عوام کو سوئی گیس کے حوالےسے درپیش مسائل ناقابل قبول ہے،فوری ازالہ کیاجائے، نواب رئیسانی

ٹیگز:
نواب رئیسانی
