کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پودگلی چوک پر نامعلوم افراد نے لین دین کے معاملے پر فائرنگ کرکے 3افرادصادق ولد صدیق، باسط ولد محمدصدیق اور ایک نامعلوم شخص کو ہلاک جبکہ حبیب ولد محمد صادق کو زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ دریں اثناء جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء نے نعشیں رکھ کر احتجاجاً گولی مار چوک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جس کے بعد سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اورشہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے اور لاشوں کو ہسپتال بھی نہیں لے جانے دیاجارہا ہے اس لئے ہم نے احتجاجا گولی مار چوک کرٹریفک کیلئے بند کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا د ی جائے۔
کوئٹہ،سبزل روڈ پر فائرنگ سے باپ،بیٹے اور بھائی سمیت 3 افراد جاں بحق،ایک شدید زخمی

ٹیگز:
سبزل روڈ
