ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی نا معلوم مسلح افراد نے ایک سرکاری ملازم کو اغواء کرلیا پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ گنداواہ کی حدود میں نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر سکول جاتے ہوے سرکاری ملازم رشید احمد ولد محمد صدیق کو اغوا ء کرکے اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علبقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
جھل مگسی،نا معلوم مسلح افراد نے سرکاری ملازم کو اغواء کرلیا

ٹیگز:
جھل مگسی
