اورماڑ(ڈیلی گرین گوادر)پی ایم ایس اے نے اورماڑہ کے علاقے تاک کے سمندری حدود میں ایک شخص کی لاش برآمد کر لی ہے، شناخت پسنی کے رہائشی عبدالغفور نامی ماہیگیر کے نام سے ہوئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اورماڑہ کے علاقے تاک کے سمندری حدود میں سطح سمندر سے لاش برآمد کر لی ہے۔ لاش کی شناخت پسنی کے رہائشی عبدالغفور نامی ماہیگیر کے نام سے ہوئی ہے۔ واضح رہے آج صبح اورماڑہ کے سمندری حدود میں لاش کی اطلاع ملنے پر محکمہ فشریز اورماڑہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشیر احمد کاکڑ کی سربراہی میں انسپیکٹر الطاف حسین، انسپیکٹر ظاہر شاہ اور انسپیکٹر مقبول احمد کی زیرِ نگرانی فشریز کی گشتی ٹیم بھی روانہ ہوئی تھی۔ جبکہ پولیس اور لیویز کے جوان بھی اس دوران فشریز ٹیم کے ساتھ رہے۔ تاہم لاش کو پی ایم ایس اے کی جانب سے ریکور کر کے اورماڑہ میں پی این ایس درمان جاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا گیا۔ یاد رہے مذکورہ ماہی گیر آج سے کچھ روز قبل جزیرہ ہفتلار کے سمندری حدود میں رات کی تاریکی میں حادثاتی طور پر سمندر میں گر کر ڈوب گئے تھے۔
اورماڑہ،سمندری حدود میں لاش برآمد

ٹیگز:
اورماڑہ
