قلعہ عبداللہ :کوئتہ چمن شاہراہ پر میزئی اڈہ کے قریب صدر پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ فائرنگ سے تھانے کا کک جیلانی خان ولد روستم موقع پر جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار میروائس خان ولد احمد خان قوم کاکوزئی زخمی ہوگئے۔ واقعےکے بعد سیکورٹی فورسیز جائے وقوع پرپہنچ گئے نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واقعے کے فوری بعد زخمی پولیس اہلکار کو ٹراما سینٹر میزئی اڈہ کے ایمرجنسی روم میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جاں بحق شخص جیلانی خان اور زخمی پولیس اہلکار میروائس خان کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔
میزئی اڈہ صدر پولیس تھانہ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ،ایک اہلکار جاں بحق،1زخمی

ٹیگز:
میزئی اڈہ
