کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)، اقتدار ہو یا اپوزیشن ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ ہے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رئیگی اپنے عوام کو نہ کل تنہا چھوڑا تا نہ آئندہ چھوڑینگے بی این پی (عوامی) ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام یونٹ سازی مہم جاری ،ڈاکٹر ناشناس کالونی قمبرانی روڈُ یونٹ کا افتتاحی تقریب منعقد ہوا یونٹ کے افتتاحی تقریب سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی ، سی سی ممبر و آرگنائزر کوئٹہ عبدالوکیل مینگل ، الہی بخش بلوچ ، حاجی علی اکبر جتک ، روف گل موسیانی ، افتخار بنگلزئی فاروق ناشناس لہڑی نے خطاب کی
اور نومنتخب یونٹ سیکرٹری منور بنگلزئی ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری نواز لہڑی ، ضلعی کونسلر ڈاکٹر ناشناس لہڑی ، میر حاتم لہڑی ، فاروق ناشناس لہڑی ،مشاورتی ممبران غلام علی بلوچ ، حمید اللہ مینگل ، شبیر احمد لہڑی ، امجد محمدشہی، کلیم اللہ سمالانی ، دودا بنگلزئی، نصیر محمدحسنی، شہجان لہڑی کو عہدیدارمنتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونٹ کے عہدیداران پر بھاری ذمہ دارای عائد ہوتی ہے کہ پارٹی پروگرام اور راجی راہشون واجہ میر اسد اللہ بلوچ کے ترقی و خوشحالی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائے مقررین نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی قوم سماج میں ترقی نہیں کرسکتی کسی بھی سماج میں مثبت تبدیلیوں کیلئے تعلیم کا حصول ضروری ہے اس سماج میں تعلیم یافتہ نوجوان ہی کردار ادا کرسکتے ہیں بی این پی (عوامی) کے قائد راجی راہشون واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگاردیا انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کی مقررین نے تقریب کے آخر میں ناشناس کالونی یونٹ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کے نو منتخب عہدیداران پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔


