کوئتہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں بلدیاتی اداروں کو موثر بنانے اور پشین میں نئے ڈیموں کی تعمیر اور پرانے ڈیموں کی مرمت و صفائی متعلق دو قرار دادیں منظور کرلیں، رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن کی جانب سے سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل کے جلد حل کے لیے اقدامات اٹھانے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس وزیر اعلی کی یقین دھانی پر نمٹا دیا گیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت 25منٹ کی تاخیر سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں حق دو تحریک کے رکن مولانا ہدایت الرحمن بلدیاتی اداروں کو موثر بنانے کے لیے مناسب مالی وسائل، انتظامی اختیار، افراد قوت سمیت دیگر اقدامات اور بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی سید ظفر آغا کی جانب سے ضلع پشین میں نئے ڈیموں کی تعمیر اور پہلے سے تعمیر شدہ ڈیموں کی مرمت اور بحالی سے متعلق قرار داد بھی ایوان نے منظور کرلی، صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی کا کہنا تھاحکومت کی پوری کوشش ہے کہ زیر زمین پانی کی گرتی سطح کو روکا جائے، صوبے میں 200 ڈیمز کا منصوبہ وفاقی حکومت نے شروع کیاتھا، اب ان ڈیمز کی لاگت بڑھ گئی ہے،صوبائی وزیر آبپاشی صادق عمرانی کا کہنا تھا وفاقی حکومت اضافی لاگت کی رقم نہیں دے رہی، صوبے کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اضافی رقم دے سکے جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 19اکتوبر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
بلوچستان اسمبلی،صوبے میں بلدیاتی اداروں کو موثر بنانے اور پشین میں نئے ڈیموں کی تعمیرسے متعلق دو قرار دادیں منظور

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
