ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی ایریگشن کالونی میں دو کمسن بچیاں پانی کے کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی حدود غربی ایریگشن کالونی ڈیرہ مراد جمالی میں محمد دین جتک اور نادرعلی جتک کی دو کم سن بیٹاں گھر کے ساتھ پانی کے کنویں میں گر گئیں جس سے دونوں بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جن کی لاشیں کنویں سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
ڈیرہ مراد جمالی، دوکمسن بچیاں پانی کے کنویں میں ڈوب کر جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
