کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی جماعت ہے جو اپوزیشن میں ہونے کے باوجود بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے تمام ضمنی انتخابات میں فتح کے بعد مسلم لیگ(ن) کشمیر کے انتخابات میں بھی کامیاب ہوگی پارٹی کو صوبائی سطح پر فعال اور متحرک بناکر میاں نواز شریف کے بیانیے کو گھر گھر پہنچائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی کابینہ کے ارکان جلیل موسیٰ خیل،ہمایوں خان الکوزئی ایڈووکیٹ،حیدرخان اچکزئی،شاکر محمدحسنی،طارق گل،آصف سلامت،اقبال راجپوت پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ حکومتی وزراء کی آڈیوٹیپس لیک ہورہی ہیں جن میں انکے اپنے ووٹر کہہ رہے ہیں کہ وہ مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیں گے یہ پہلی بار ہوگا کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی کشمیر کے انتخابات میں ووٹ نہیں ملیں گے پنجاب،خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگرعلاقوں کی عوام نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کو کامیاب بناکر پارٹی پر بھر پوراعتماد اورحکومت پر عدم اعتماد کا اظہارکیاہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں مقبولیت کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے صوبے کی عوام نے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے پارٹی کے رہنما اور کارکن میاں نواز شریف کے پیغام اور بیانیے کو گھر گھر پہنچائیں مسلم لیگ(ن) ملک بھر میں فعال اور متحرک ہورہی ہے بلوچستان میں بھی اسے مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے جس طرح عوام کی ترجمانی کی ہے آئندہ انتخابات جب بھی ہوئے مسلم لیگ(ن) اس میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور بلوچستان میں بھی حکومت قائم کریگی
مسلم لیگ ن بلوچستان میں مقبولیت کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، جمال شاہ کاکڑ

ٹیگز:
جمال شاہ کاکڑ
