نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ N-40 پر احمدوال کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افغان مہاجرین جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کو لے جانے والی ایک ڈبل کیبن پک اپ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ آر سی ڈی شاہراہ پر سفر کر رہی تھی۔ فائرنگ کے اس واقعے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کر دیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کے تمام پہلوں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
نوشکی، آر سی ڈی شاہراہ پر فائرنگ سے2افغان مہاجرین جاں بحق، 4 زخمی

ٹیگز:
نوشکی
