کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، پاکستان میڈیا کونسل بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر ناشناس لہڑی کا روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹر سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر انتہائی دکھ، افسوس و تعزیت کا اظہار ، انہوں نے کہا کہ سید عابد بخاری کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں بعد بھی پُر نہیں ہوگا، انہوں نے اپنی زندگی کا طویل عرصہ بلوچستان کے لوگوں کے مسائل، ان کے زندگی کے بنیادی حقوق کو اجاگر کرنے میں لگایا، ان کی شعبہ صحافت میں بلوچستان کیلئے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سید عابد بخاری کی وفات سے بلوچستان کی صحافتی برادری ایک تجربہ کار اور ذمہ دار صحافی سے محروم ہو گئی ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
سید عابد بخاری کی وفات سے بلوچستان کی صحافتی برادری ایک تجربہ کار اور ذمہ دار صحافی سے محروم ہو گئی ،ڈاکٹر ناشناس لہڑی

ٹیگز:
ڈاکٹر ناشناس لہڑی
