کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما و صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیم پر حملہ بلوچستان کے مستقبل کے معماروں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی مشیر نوابزدہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل فراہم کرنے کے لیے انسداد پولیو ٹیمیں دن رات کوشاں ہیں۔ بچوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر انسانیت کے تقاضوں سے عاری ہیں۔ صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے مطالبہ کیا کہ افسوسناک واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور پولیو ورکرز سمیت حفاظتی اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
انسداد پولیو ٹیم پر حملہ بلوچستان کے مستقبل کے معماروں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے،نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری

