کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے نمایاں نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے تاریخ میں پہلی بار صوبے کے دور افتادہ علاقے بیکڑ کی میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں 100 بڑی سرجریز کامیابی سے مکمل میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے کیسز سمیت 100 بڑی سرجریز کامیابی سے کی گئیں ہسپتال میں 24 گھنٹے آپریشن تھیٹر فعال، مریضوں کو ہنگامی اور خصوصی جراحی کی سہولیات دستیاب مقامی سطح پر جراحی کی سہولیات کی فراہمی سے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر 100 بڑی سرجریز کی تکمیل ہسپتال کی طبی خدمات میں اہم پیش رفت ہے، مقامی سہولیات کی دستیابی سے مریضوں کو علاج کے لیے طویل فاصلہ طے کرکے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑ رہا میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال کی انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسنگ اور آپریشن تھیٹر ٹیم کی مسلسل کاوشوں سے اہم سنگ میل حاصل کرلیا ، بیکڑ میں 100 بڑی سرجریز کی تکمیل دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی بہتری کا مظہر ہے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کے قریب معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے بیکڑ میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے آپریشنز کی مقامی سطح پر سہولت سے مریضوں کو بروقت علاج میسر آرہا ہے صحت کے شعبے میں سہولیات کو دور دراز علاقوں تک وسعت دے کر عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے
میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال کی انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسنگ اور آپریشن تھیٹر ٹیم کی مسلسل کاوشوں سے اہم سنگ میل حاصل کرلیا : میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
