کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)تھانہ شہید عبدالخالق کی حدود میں واقع خلجی کالونی علی زئی اسٹریٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے محمد عباس کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق، شہید محمد عباس کی نمازِ جنازہ میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر، ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ملک لطیف کاکڑ، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد، ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سمیت دیگر اعلی سول و پولیس حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کوئٹہ، خلجی کالونی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے محمد عباس کی نمازِ جنازہ ادا، آئی جی پولیس اور دیگر اعلی حکام کی شرکت

ٹیگز:
کوئٹہ
