دکی (ڈیلی گرین گوادر) دکی حملے کے نتیجے میں سردار اکبر خان ناصر کے تین چوکیدار جاں بحق اور 2لاپتہ ہوگئے دکی تینوں چوکیدار جھالار میں سردار اکبر خان ناصر کے زمینداری پر تعینات تھے جاں بحق ہونے والوں میں غنو ولد خدائیداد، آغا جان، اور عزت خان ساکنان افغانستان شامل ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی لورالائی رینج اور ایس پی دکی کی ہدایت پر انسپکٹر پولیس اسرار احمد ترین اور سب انسپکٹر ظفر مری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پوڑھ پہاڑی پہنچے جہاں سے سردار اکبر خان ناصر کے جھالار زمینداری ایریا کے تین محافظوں کی لاشیں ملی ہیں جبکہ لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی
دکی جھالار کے علاقے میں مسلح افراد کا حملہ 3 افراد جاں بحق

ٹیگز:
دکی جھالار
