ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر)شاہرگ کے گیلانی کول کمپنی ایریا میں قائم کوئلہ کان میں حادثہ پیش آیا، جہاں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن مومن خان ولد خیراتی قوم سواتی سکن ضلع شانگلہ سوات عمر تقریبا 55 سال جاں بحق ہو گیا۔حادثے کے فوری بعد کانکن کی لاش کو کوئلہ کان سے نکال کر سول ہسپتال شاہرگ منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
ہرنائی، شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق

ٹیگز:
ہرنائی
