کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے قوم پرست رہنما سردار عطااللہ خان مینگل کو ان کی پانچویں برسی کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئیانہیں مستقل مزاجی کے ساتھ آخردم تک بلوچ قومی سیاست سے منسلک رہنے اور اصولی سیاست کے ساتھ قومی وسائل کے تحفظ بلوچ قوم کے قومی حقوق کے لیئے نبرد آزما رہے ان کی طویل اور پرعزم جدوجہد پر نیشنل پارٹی انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہے پارٹی بیان میں واضع کیا گیا ہے کہ ان ہی اکابرین کی بدولت آج بھی بلوچ اپنی قومی شناخت اور تشخص کے ساتھ اپنے سرزمین پر آباد ہے ان اکابرین نے سائل وسائل اور بلوچ قومی یشخص پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا جیل اور زندانوں کا سامنا کیا مگر ان کا سوچ اور فکر کبھی پسپا نہیں جس کے لیئے وہ خراج عقیدت کے مستحق ہیں۔
قوم پرست رہنما سردار عطااللہ خان مینگل کو ان کی پانچویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
