اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت نے پمز سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد 7 افسران کو معطل اور ان کی جگہ نئی تعیناتیاں کردیں جن کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردئیے گئے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر 120 روز کیلئے معطل کردئیے گئے انکی جگہ ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا،وہ 3سال یا مستقل افسر کی دستیابی تک پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہیں گے۔جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل چودھری وارث علی رضا بھی 120 روز کیلئے معطل کئے گئے ہیں ان کی جگہ ڈاکٹر الطاف حسین کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل کا اضافی چارج دے دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پمز کی پروفیسر و ہیڈ آف آبز اینڈ گائنی ڈاکٹر نوشیلا امجد 120 روز کے لیے معطل ہوگئیں ، ان کی جگہ ڈاکٹر شمیلہ کو پروفیسر و ہیڈ آف آبز اینڈ گائنی کا موجودہ چارج دے دیا گیا۔اسی طرح جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر مطاہر شاہ بھی 120 روز کیلئے معطل کردئیے گئے ان کی جگہ ڈاکٹر نزہت یاسمین کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔سینئر رجسٹرار آبز اینڈ گائنی ڈاکٹر نگم نواز بھی 120 روز کے لیے معطل ہوگئیں ، ان کی جگہ ڈاکٹر آمنہ کو سینئر رجسٹرار آبز اینڈ گائنی ایم سی ایچ کا موجودہ چارج سونپ دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے پمز سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد 7 افسران کو معطل اور ان کی جگہ نئی تعیناتیاں کردیں

ٹیگز:
پمز سانحہ
