کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکے اور اس کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 18 دہشت گرد ہلاک،3 شہری جابحق جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 12اگست کو بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندستان کے دہشتگردوں کی جانب سے آئی ای ڈی گاڑی تیاری کے دوران دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 8دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ گاڑی کے پھٹنے اور بعدازاں ایک اور دھماکے میں قریب موجودتین شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ کے فوری بعد بلوچستان اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے میں مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا اس دوران سیکورٹی فورسز نے فرار ہوتے ہوئے دہشتگردوں کا تعقب کیا اور مزید 10دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی آیس پی آر کے مطابق واقعہ میں اب تک 18دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کے دو جوان بھی زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ انسداد ہشتگرد مہم”عزم استحکام“کے تحت سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
سوراب میں دہشت گردوں کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکہ 18 دہشت گرد ہلاک،3 شہری جابحق جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ٗ آئی ایس پی آر

ٹیگز:
ٗ آئی ایس پی آر
