چمن (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے چمن میں قومی شاہراہ کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں ایک مزدور جاں بحق،4 مزدور زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مزدور سوئے ہوئے تھے نامعلوم افراد نے ان پر دستی بم پھینکا، زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دستی بم حملوں میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں گھر کے اندر دستی بم سے دھماکے سے رشید نامی شخص،اسکی بھابھی اور کمسن بھتیجا جاں بحق، 3 بچے زخمی ہوگئے۔
دستی بم حملے 4 جاں بحق متعدد زخمی

ٹیگز:
چمن
