کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ہونہار طالب علم رفیع اللہ کی ہمت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دل جیت لیا، چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں خصوصی ملاقات دونوں ہاتھوں سے معذور طالب علم رفیع اللہ نے ڈاکٹر بننے کا خواب بیان کردیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ا عزم ، حوصلہ اور امید کی خوبصورت داستان، رفیع اللہ کی جدوجہد کو حکومت بلوچستان کا بھرپور سہاراآپ کا خواب اب حکومت بلوچستان کا عزم ہے، تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی، رفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے جہاں بھی علاج ممکن ہوا حکومت آپ کا علاج کرائے گی، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں آپ نے ثابت کیا کہ جسمانی معذوری کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی صلاحیت اور عزم رکھنے والے ہر نوجوان کی سرپرستی حکومت کی ذمہ داری ہے رفیع اللہ جیسے باہمت نوجوان بلوچستان کا روشن مستقبل ہیں، ان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی تعلیم، علاج اور بہتر مستقبل، رفیع اللہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی،
ہونہار طالب علم رفیع اللہ کو میر سرفراز بگٹی نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
