کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) زیارت کے علاقے میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 9اہلکار شہید جبکہ مسلح افراد8پولیس اہلکاروں کو اپنے ہمراہ لے گئے،سیکورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران 15دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس پی زیار ت عبدالقدوس نے بتایا کہ زیارت کے علاقے مانگی میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے 9پولیس اہلکاروں کوشہید جبکہ 8اہلکاروں کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نعشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔وزیراعلیٰ کے معاون شاہد رند نے بتایا کہ واقعہ کے بعدایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی،ایس او ڈبلیو اوراے ٹی ایف نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 15دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔شاہد رند کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہوئے، شہداء میں ایس ایچ اوز تھانہ منگی اور تھانہ کواس، اے ٹی ایف انچارج اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8 پولیس اہلکاربحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے، کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 9اہلکار شہید جبکہ مسلح افراد8پولیس اہلکاروں کو اپنے ہمراہ لے گئے

ٹیگز:
زیارت
