کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گوادر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین جوان شہید جبکہ پندرہ اہلکار زخمی ہوگئے،ایس ایس پی گوادر عطالرحمان ترین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوادر کے علاقے جیوانی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی پنوان چیک پوسٹ سے بارود بھرامزدا ٹرک ٹکرادیا گیا دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے دواور پاکستان کوسٹ گارڈز کا ایک جوان شہید جبکہ مجموعی طور پر پندرہ اہلکار زخمی ہوگئے جن میں پاک فوج کے سات اہلکار جبکہ آٹھ اہلکار پاکستان کوسٹ گارڈز کے شامل ہیں دھماکہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ایس ایس پی گوادر کے مطابق دھماکہ خود کش تھا تاہم ٹرک میں سوار افراد کی تعداد کا تعین اورشناخت تاحال نہ ہوسکی
گوادر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین جوان شہید جبکہ پندرہ اہلکار زخمی

ٹیگز:
گوادر
