کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت کی جانب سے جبری طور پر ریٹائر کی جانے والی ایسوسی ایٹ پروفیسر دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر شہلا گل کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں جبری طور پر ریٹائر کرنے کی سزا ملنے کے بعد دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں و ہ زیر علاج ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر شہلا گل ریٹائر کیے جانے سے قبل گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج کوئٹہ کینٹ میں فیزیکل ایجوکیشن پڑھاتی تھیں۔ سزاملنے کے بعدوہ دباؤ کا شکار بھی بتا ئی جارہی تھیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے پریس کانفرنس کے دوران اس متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان حکومت نے بیڈا ایکٹ کے تحت اساتذہ کے خلاف کارروائی کی ہے، کابینہ اجلاس میں بھی ایک رکن نے اس معاملے کو اٹھایا تھا جس پر چیف سیکرٹری کابینہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے پاس سزا کو چیلنج کرنے کے فورمز موجود ہیں تاہم حکومت کسی بھی قسم کے بیڈ بیہیوئیر کو نظر اندازنہیں کریگی۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے جبری طور پر ریٹائر کی جانے والی ایسوسی ایٹ پروفیسر شہلا گل دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل

ٹیگز:
شہلا گل
