کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پوری قوم کو یومِ تکبیر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں28 مئی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حکومت، پاک افواج اور پوری قوم نے طاقتور قوتوں کے سامنے نہ جھکنے کا تاریخی اور دلیرانہ فیصلہ کیا،پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی بلوچستان نے ہمیشہ اپنا سینہ وطن کے دفاع کے لیے پیش کیا، چاغی بلوچستان میں ہونے والے ایٹمی دھماکے پوری قوم کے عزم، خودداری اور دفاعی قوت کی علامت ہیں، اس وقت کے وزیر اعلیٰ سردار اختر مینگل کا وزیر اعظم کی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے چاغی کے اس مقام تک جانا تاریخ کا اہم باب ہے، یہ عمل پوری دنیا کے لیے واضح پیغام تھا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیا، یومِ تکبیر صرف قومی دفاع کی یاد نہیں بلکہ تجدیدِ عہد اور قومی یکجہتی کا دن بھی ہےآئیے آج کے دن افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر ملک کے خلاف ہونے والی اندرونی و بیرونی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا عہد کریں دہشتگردوں کو شہداء کے مقدس خون کی قیمت ہر صورت چکانا پڑے گی، شہداء کے مقدس خون کے صدقے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ بلوچستان اور پورے پاکستان میں دائمی امن قائم ہو،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم تکبیر کے حوالے سے اہم پیغام

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
