کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ما ں بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقعہ منی مارکیٹ کے قریب مسلح افراد نے ایک رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بی بی نامی خاتون اور اسکی بیٹی نازیہ موقع پر جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔مقتولین کے لواحقین کے مطابق انکا خاندانی تنازعہ جاری ہے۔
کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلومسلح افراد کی رکشہ پر فائرنگ سے2 خواتین جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
