کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے زیرِ اہتمام عیدالاضحیٰ کے چوتھے روز، 30 مئی بروز ہفتہ، برشور میں ایک عظیم الشان جلسۂ عام جبکہ عید کے پانچویں روز، 31 مئی بروز اتوار، ضلع شیرانی میں ضلعی کانفرنس منعقد ہوگی۔ جلسۂ عام اور ضلعی کانفرنس سے پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ سمیت پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما خطاب کریں گے اور مختلف سیاسی، قومی اور عوامی امور پر اظہارِ خیال کریں گے۔ پریس ریلیز میں عوام، بالخصوص ضلع پشین، برشور اور ضلع شیرانی کے کارکنوں، نوجوانوں اور باشعور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ برشور کے عظیم الشان جلسۂ عام اور ضلع شیرانی کی ضلعی کانفرنس کے کھلے اجلاس میں بھرپور شرکت کرکے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے قومی، جمہوری اور سیاسی پیغام کو مزید تقویت دیں۔اسی سلسلے میں ضلع شیرانی کا ایک اہم تنظیمی اجلاس پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین و سابق سینیٹر رضا محمد رضا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید کے پانچویں روز، 31 مئی کو منعقد ہونے والی ضلعی کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کانفرنس کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کیلئے مختلف تنظیمی و انتظامی امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس کے انتظامات کو مؤثر، منظم اور کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، جو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گی۔ اس موقع پر ضلع شیرانی کے تمام پارٹی کارکنوں، ساتھیوں اور ہمدرد عوام کو متحرک کرنے اور کانفرنس کو بھرپور کامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ضلعی کانفرنس کے بند اجلاس کے بعد ایک عظیم الشان کھلا جلسۂ عام منعقد ہوگا، جس سے پارٹی چیئرمین و رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ سمیت مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، جبکہ اس موقع پر نومنتخب ضلعی ایگزیکٹو سے حلف بھی لیا جائے گا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پارٹی قیادت اپنے خطابات میں ملکی، قومی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال، پشتون قومی تحریک، جمہوری جدوجہد، عوامی مسائل، خطے کی موجودہ صورتحال اور درپیش سیاسی چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی اظہارِ خیال کرے گی۔اجلاس میں پارٹی کے صوبائی نائب صدر عبدالقیوم ایڈووکیٹ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز نازک شیرانی، نیک خروٹی اور دیگر ذمہ دار ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پارٹی کے زیرِ اہتمام عیدالاضحیٰ کے چوتھے روز برشور میں عظیم الشان جلسہ عام ہوگا:پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخوا نیشنل
