حب (ڈیلی گرین گوادر) رخشانی ویلفیئر کمیٹی بلوچستان کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ رخشانی و برادر قبائل کنونشن لیڈا ریسٹ ہاؤس حب میں چیئرمین حافظ خالد نظر رخشانی کے سربراہی میں منعقد ہوا۔پروگرام کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔پروگرام کے مہمان خاص نواب آف خاران نواب ریاض جان نوشیروانی اور قبائلی رہنما حاجی نور محمد رخشانی،فرزند رخشان میر نعمت اللہ حاجیزئی رخشانی،نیشنل پارٹی حب کے صدر حاجی عبدالغنی رند،میر محمد عالم نوشیروانی، مفتی سراج ثاقب نوشیروانی،حاجی ملوک بنگلزئی، ظاہر جان رخشانی، علی حسن رخشانی،رخشانی قومی برادری کے لوگوں سمیت دیگر احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں رخشانی قوم اکثریت میں صدیوں سے رہائش پذیر ہے رخشانی ویلفیئر کمیٹی کا بنیادی مقصد اپنے قوم میں شعور لانا اور ان کو یکجاو متحد کرنا ہے اور اب یہ دن دور نہیں کہ رخشانی قوم بھی صفہ اول پر نام سے جانی جائے گی، رخشانی ویلفیئر کمیٹی اپنی برادری کے لوگوں کی سہولیات کے لیے بنائی گئی ہے برادری کے لوگوں کو بھی چاہیے کہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں میں شعور پیدا ہو اور کوئی بھی اپنی بنیادی سہولیات سے محروم نہ ہو۔مہمان خاص نواب اف خاران نواب ریاض جان نوشیروانی نے رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین حافظ خالد نظر کے احسن اقدامات کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پوری رخشانی قوم سے اتحاد و اتفاق کی اپیل کی۔قبائلی رہنما حاجی نور محمد رخشانی نے اپنے خطاب میں ویلفیئر کے چیئرمین اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں آکر بہت خوشی ہوئی اور اس کام کو مزید آگے لے کر جانا ہے۔کنونشن سے فرزند رخشان میر نعت اللہ حاجیزئی رخشانی نے بھی خطاب کیا اور قوم کے سربراہان کو اکھٹا رکھنے اور مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنے پر زور دیا۔میر جہانگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ رخشانی قوم کو آج یہاں اکھٹا کرکے رخشانی ویلفیئر کے چیئرمین نے احسن اقدام کیا ہے اسی طرح تمام مقررین نے ویلفیئر کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا،رخشانی ویلفیئر کے چیئرمین حافظ خالد نظر رخشانی نے خطاب کرتے ہوئے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور برادر اقوام کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم تمام برادر اقوام کا احترام کرتے ہیں اور ان سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔آخر میں ویلفیئر کے چیئرمین نے مہمانوں کو شیلڈ کا تحفہ پیش کیا اور مسلسل محنت کرکے ویلفیئر کو یہاں تک پہنچانے والے ساتھیوں میں حسن کارکردگی کی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
بلوچستان میں رخشانی قوم اکثریت میں صدیوں سے رہائش پذیر ہے،نواب ریاض جان نوشیروانی

ٹیگز:
نواب ریاض جان نوشیروانی
