واشک (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق واشک اور ملحقہ علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز بسیمہ کے جنوب مغرب میں تقریباً 30 کلو میٹر دور تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واشک کے علاقے بسیمہ اور اس کے اطراف میں 3.2 ریکارڈ کا زلزلہ

ٹیگز:
زلزلہ
