کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری نے حالیہ آتش زدگی کے واقعات کو حکومت کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سر یاب میں آتشزدگی سے متاثر ہو نے والے افراد کو ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا ہے اور نا ہی ان آتشز د گیوں کے تدارک کے لئے کوئی سنجیدہ قدم اٹھا یا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ سر یاب اور ملحقہ علا قوں میں فوری طورپر فائر بریگیڈ کے برانچ کھولے جائیں تاکہ جو بھی آتشز دگی کا واقعہ رو نما ہو تو اس پر بر وقت قابو پا یا جا سکے، اس حالیہ واقعہ سے قبل بھی مختلف علا قوں، پشتون آباد خوشحال چوک اور آج سریاب میں آتشز د گی کے باعث کر وڑوں روپے مالیت کی گا ڑیاں، مو ٹر سائیکلیں اور قیمتی سامان جل کر خا کستر ہو گیا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ کی غفلت اور عدم منصوبہ بند ی ہے اگر آتش زد گی کی فوراً بعد فائر بریگیڈ کا عملہ حر کت میں آجائے تو اس سے نقصانات پر قابو پایا جا سکتا تھا کوئٹہ شہر کی آبا دی کو مد نظر رکھ کر حکومت کو چاہیے کہ وہ آتشز دگی جیسے واقعات کی روک تھا م کے لئے جا مع منصوبہ بند ی کرے تاکہ لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا یا جاسکے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کی بحال کے لئے فوراً ایک کمیٹی تشکیل دے کر نقصانات کا اندازہ لگا ئے اور ان کو معاوضہ ادا کیا جائے۔
سر یاب میں آتشزدگی سے متاثر ہو نے والے افراد کو معاوضہ دیا جائے،غلام نبی مری

ٹیگز:
غلام نبی مری
