اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار تہران کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ چند روز قبل بھی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی حکام سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار تہران کے دورے پر روانہ

ٹیگز:
محسن نقوی
