تربت (ڈیلی گرین گوادر)تربت میں مسلح افرادکی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو تربت کے علاقے ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور کارروائی دشتی بازارگھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے سی ٹی ڈی کے اہلکار شبیر احمد کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں شبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔مزید کاروائی جاری ہے۔
تربت میں مسلح افرادکی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

ٹیگز:
تربت
